سکول سربراہان کو سکول کے اوقات کار میں سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سکول ٹائم کے اوقات میں نہ صرف تمام گیٹس بند رکھیں بلکہ آنیوالے ہر شخص کی مناسب شناخت کو یقینی بنائیں ،اس کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے اپنے اپنے سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی تخریبی کارروائی سے بروقت بچ جاسکے، حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائیگا ،اس کا مقصد کسی بھی تخریبی کارروائی سے بچنا ہے۔

متعلقہ عنوان :