ہندوستان اپنی پوری فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں مکمل ناکام رہا ‘عبدالرشید ترابی

شہداء کے مقدس لہو کی وجہ سے یہ تحریک مشکلات اور مسائل کے باوجود جاری ہے کشمیری 26سال سے گرم جنگ کی حالت میں ہیں‘امیر جماعت اسلامی

پیر 23 جنوری 2017 15:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنی پوری فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں مکمل ناکام رہا ‘شہداء کے مقدس لہو کی وجہ سے یہ تحریک مشکلات اور مسائل کے باوجود جاری ہے کشمیری 26سال سے گرم جنگ کی حالت میں ہیں دنیا کی بڑی دوسری فوج اپنے پورے وسائل کے ساتھ اس تحریک کو کچلنے میں ناکام ہوچکی مقبوضہ کشمیر میں قبرستان آباد اور بستیاں ویران ہوچکی 6ماہ کے کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر موجود ہیں ،برہان وانی کی شہادت نے تحریک کی نئی روح پھونک دی ،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپور میں ورثاشہداء اور جماعت اسلامی میر پور کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر شمشیر خان،عبدالواحد،بشیر احمد شگو،ملک عبدالرشید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد حکومت شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے شہداء ٹرسٹ قائم کیا ہے اس ٹرسٹ کے ذریعے شہداء کے گھرانوں کی دیکھ بھال اور ان کے بچوں کی تعلیم و تر بیت کا بندوبست کیا جائے گا یہ اقدام خوش آئند ہے جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے ،برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھا اور اس کو فلش پوائنٹ بنوایا ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے برہان مظفروانی شہید کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہ کشمیریوں کی اپنی آزادی کی تحریک ہے ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مغربی تہذیب کی یلغار ہے جس سے مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی تہذیب اپنانی ہو گی اور دین کی دعوت ہر فرد تک پہنچانا ہو گی اپنے گھروں میں ٹی وی کے بجائے درس قرآن کے حلقے قائم کریں ،ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے سیاسی عمل میں موجود ہے اس لیے آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں وارڈ اور یونین کونسلز میں بھرپور امیدوار اتاریں عوام رابطہ مہم شروع کریں لوگوں کے مسائل میں گہری دلچسپی لیں ان کے مسائل حل کروائیں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں انہوں نے کہا کہ نظام کی اصلاح کے حوالے سے مشکل ترین حالات کے باجود وزیر اعظم نے اقدامات کیے ہیں NTS کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں اور PSC جیسے ادارے کی تشکیل نو ایک اقدامات ہیں،اس سے نوجوانوںمیں مایوسی ختم ہوئی ہے،ان کو موقع ملاگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور آزاد کشمیرمیں نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے اور اس کے لیے ہم پیش رفت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :