بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں فروری کے آخری ہفتے میں رحیم یار خان تاملتان ریلی نکالنے کی منظوری دیدی

پیر 23 جنوری 2017 15:30

بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں فروری کے آخری ہفتے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں فروری کے آخری ہفتے میں رحیم یار خان سے ملتان تک ریلی نکالنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

لاہور فیصل آباد ریلی کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف احتساب ریلی کے دوسرے مرحلے کو بھی حتمی شکل دیدی ہے۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی درخواست پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یارخان سے ملتان تک ریلی نکالنے کی منظوری دی۔جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تیسرے مرحلے کی ریلی لاہور سے ملتان تک نکالنے کی تجویز دی ہے تاہم تاحال اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :