یورپ میں سیاحتی میلے میں پاکستان کی پہلی بار شرکت

پیر 23 جنوری 2017 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل طالب رفاعی کی دعوت پر یورپ میں منعقدہ فطر سیاحتی میلے میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس عالمی سیاحتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی جا رہی ہے ۔

فطر میلہ یورپ میں ہونے والے سیاحتی میلوں میں تیسری بڑی سیاحتی نمائش ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں سپین سمیت تمام یورپی ممالک کے علاوہ دنیا بھر سے تین ہزار سے زائد سیاحتی ادارے، ائیر لائنز ، ہوٹلز اور ٹور آپریٹرز شرکت کرتے ہیں۔ یہ اس لیئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یواین ڈبلیو ٹی او کا صدر دفترمیڈرڈ (سپین) میں واقع ہے جہاں یہ نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ ایم ڈی کو یو این ڈبلیو ٹی او کی جانب سے 20 جنوری کے خصوصی ڈنر پر بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اپنے دورے کے ایم ڈی، یو این ڈبلیو ٹی او کے دیگر عہدیدران کے علاوہ ٹورز آپریٹرز اور میڈیا سے بھی ملاقا ت کریںگے کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی مناسب تشہیر ہو سکے ۔ اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں بھی قابلِ تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :