Live Updates

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں تلاشی شروع ہوچکی ہے ،ْ پی ٹی آئی چیف ثبوت نہیں دے رہے ،ْ خواجہ آصف

تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا ،ْ لوگوں سے خیرات کے نام پر پیسہ لیکر کہاں کہاں لگایا جواب دینا ہوگا ،ْ وزیر دفاع عمران خان کے پاس پاناما کیس سے متعلق ثبوت نہیں ،ْقوم کوبے وقوف بنا رہے ہیں ،ْامیر مقام

پیر 23 جنوری 2017 15:24

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں تلاشی شروع ہوچکی ہے ،ْ پی ٹی آئی چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن میں تلاشی شروع ہوچکی ہے ،ْ پی ٹی آئی چیف ثبوت نہیں دے رہے ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان ہم سے تلاشی کا کہتے ہیں ہم تو سپریم کورٹ میں تلاشی دے رہے ہیں مگر سڑک کی دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان کی تلاشی شروع ہو چکی ہے وہ تلاشی نہیں دے رہے ہیں بلکہ اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈال لئے ہیں کہ کوئی تلاشی نہ لے لے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور لوگوں سے خیرات کے نام پر پیسہ لیکر کہاں کہاں لگایا یہ انہیں الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل نہیں بتا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج پھر توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے ،ْتاریخ میں پہلی بار ہے کہ شریف فیملی تیس سالوں کی ٹرانزیکنشز کا حساب دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں ثبوت دے رہے ہیں اور عمران خان صاحب ہم سے سب پوچھ رہے ہیں مگر خود الیکشن کمیشن میں کچھ نہیں بتا رہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد مخالفین سے بھی نمٹ لیں گے قبل ازیں مسلم لیگ (ن )کے رہنماء امیر مقام نے کہاکہ عمران خان قوم کوبے وقوف بنا رہے ہیں، ان کے پاس پاناما کیس سے متعلق ثبوت نہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد ہے، احتساب کی بات کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ پختونخوامیں تبدیلی کے تمام نعرے کھوکھلے اور جھوٹے ہیں ،ْعمران خان نے احتساب کے ادارے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات