جی 20 کا دنیا بھر میں آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی کے نظام کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور

پیر 23 جنوری 2017 15:24

جی 20 کا دنیا بھر میں آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی کے نظام کو محفوظ بنانے ..
ہیمبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) دنیا کے 20بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی 20 نے دنیا بھر میں آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی کے نظام کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات جرمنی کے شہر برلن میں جی 20 کے وزرائے زراعت کے اجلاس میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں دنیا میں خوراک کی پیداوار کے لئے پانی کی فراہمی سے متعلقہ امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

وزرائے زراعت نے خوراک کی پیداوار میں اضافے کے لئے پانی کی فراہمی کے نظام کو مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسی صورت میں خوراک کی سلامتی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے افریقی ممالک میں خشک وقحط سالی سے 12ملین لوگوں کے متاثر ہونے کی رپورٹ جاری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :