گوجرانوالہ : نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کی تاریں کاٹ دیں، صارفین پریشان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 14:17

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کی تاریں کاٹ دیں۔ تفصیلات کے مطابق نا معلوم افرادچ نے کھُدائی کر کے پی ٹی سی ایل ماڈل ٹاﺅن ایکسچینج کی تاریں کاٹ دیں اور کچھ تاریں اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

تاریں کٹنے کے بعد ملحقہ علاقہ جات میں پی ٹی سی ایل اور انٹر نیٹ صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ پی ٹی سی ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کل تک ہو جائے گا۔ جبکہ پی ٹی سی ایل کے ہی ملازمین کا کہنا ہے کہ تاریں جوڑنے اور سروس بحال کرنے میں کم از کم دو سے تین دن درکار ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :