استور، سکردو روڈ کی تعمیر مارچ میں شروع ہو گی،فدا محمد ناشاد

پیر 23 جنوری 2017 15:15

استور، سکردو روڈ کی تعمیر مارچ میں شروع ہو گی،فدا محمد ناشاد
استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ سکردو میں بجلی کے بحران کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ اور سنئیر وزیر حاجی اکبر تاباں بھرپور کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی تعمیر مارچ میں شروع ہو گی ،ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے مابین زمینوں کے معاوضوں سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کانمائندہ سکردو پہنچ گیا ہے ،سکردو روڈ پر 5پلوں کی تعمیر14اگست سے پہلے پہلے مکمل ہو جائے گی۔