بلوچستان کے 13 اضلاع، خیبر اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انسداد پولیو مہم شروع

پیر 23 جنوری 2017 15:11

بلوچستان کے 13 اضلاع، خیبر اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انسداد پولیو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بلوچستان کے 13 اضلاع، خیبرایجنسی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ کوئٹہ، سبی، بارکھان، بولان، جھل مگسی، قلعہ عبدالله، خاران، خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، شیرانی، واشک کے اضلاع اور ضلع ژوب کی بعض یونین کونسلوں میں شروع ہوگا۔ خیبرایجنسی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں پانچ سال تک کے تقریباً تین لاکھ بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔