وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 79 ارب روپے کے فنڈز جاری

پیر 23 جنوری 2017 15:11

وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 79 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 79 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے ایک کھرب 99 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20 ارب روپے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 48 ارب 26 کروڑ روپے، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کے لئے 7 ارب 94 کروڑ روپے اور ایرا کے لئے 4 ارب 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔