پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس ،طیاروں کی کمی اور درپیش چیلنجز زیر غورآئے

رواں سال کو ہر حال میں پی آئی اے کی ترقی کا سال بنا نا ہو گا‘ جرمن سی ای اوبرنڈ بلڈن برانڈ کی گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 14:49

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس ،طیاروں کی کمی اور درپیش چیلنجز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) قومی ائیر لائنزکی بحالی کے لئے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس ،طیاروں کی کمی اور درپیش چیلنجز زیر غورآئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت جرمن سی ای اوبرنڈ بلڈن برانڈ نے کی اور اجلاس میں قومی ایئر لائن کو درپیش طیاروں کی کمی کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں نئے عالمی روٹس کی منظوری کے لئے کی جانے والی کو ششیں بھی زیر غور آئیں جبکہ حکومت کی اوپن سکائی پالیسی اور پی آئی اے کو درپیش چیلنجز بھی زیر غورآئے ۔ اس موقع پر برنڈ بلڈن نے کہا کہ رواں سال کو ہر حال میں پی آئی اے کی ترقی کا سال بنا نا ہو گا،جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی شرح لاہور ائیر پورٹ پر زیا دہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :