بڑی باتیں کرنے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا،بغیر ثبوتوں کے سیاسی قیادت پر الزامات لگائے جاتے ہیں،کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے،عدالت فیصلہ کرے گی،وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 14:45

بڑی باتیں کرنے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا،بغیر ثبوتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا،بغیر ثبوتوں کے سیاسی قیادت پر الزامات لگائے جاتے ہیں،کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے،عدالت فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وکیل نے سپریم کورٹ کا وقت ضائع کیا،بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا،خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات اور بستر تک نہیں ملتے۔انہوں نے کہاکہ بغیرثبوتوں کے سیاسی قیادت پر الزامات لگائے جاتے ہیں،کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے عدالت فیصلہ کرے گی