کینیڈا کی حکومت نے افغانستان کیلئے فراہم کردہ امداد میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی

پیر 23 جنوری 2017 14:45

کینیڈا کی حکومت نے افغانستان کیلئے فراہم کردہ امداد میں مبینہ بدعنوانی ..
ٹورانٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) کینیڈا کی حکومت نے افغانستان کیلئے فراہم کردہ امداد میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے 2006کے بعد سے لیکر اب تک افغانستان میں تعلیم کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے 117.2ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔کینیڈا کی حکومت افغان بچوں کی سکول واپسی کے ایک منصوبہ کیلئے فنڈزفراہم کررہی ہے۔گلوبل افئیرز کینیڈا کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فنڈز میں خردبرد کے الزامات کی تحقیقات جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ الزامات درست ہونے کی صورت میں تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :