ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات بحال کرنے کا عندیہ

پیر 23 جنوری 2017 14:38

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات بحال ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اس معاملے پر وہ اپنے دورہ میکسیکو اور کینیڈا کے دوران بات چیت کریں گے جس میں بالخصوص پناہ گزینوں کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ دوسری جانب میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویدا گرائے کاسو نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اپنی معیشت کی بہتری کے لیے امریکا کے ساتھ نافٹا معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :