گیمبیاکے سابق صدر جامع کی جلاوطنی،جاتے جاتے ملکی خزانہ بھی لوٹ گئے

مستعفی ہونے سے پہلے جامع نے سرکاری خزانے سے ایک ارب دس لاکھ ڈالر نکلوئے،قریبی ساتھی کی گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 14:34

گیمبیاکے سابق صدر جامع کی جلاوطنی،جاتے جاتے ملکی خزانہ بھی لوٹ گئے
بنجول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع کے جلاوطنی اختیار کرنے کے بعد ملکی خزانے سے قریب گیارہ ملین ڈالر بھی غائب ہو چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر آدما بارو کے ایک قریبی ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ جامع نے یہ رقوم سرکاری خزانے سے نکلوائی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ بائیس برسوں سے اس مغربی افریقی ملک میں برسر اقتدار رہنے والے جامع گزشتہ روز جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی چلے گئے تھے۔

گزشتہ برس یکم دسمبر کے انتخابات میں شکست کھانے والے جامع اقتدار سے الگ ہونے کو تیار نہ تھے تاہم مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکوواس کے دباؤ کے باعث وہ منصب صدارت کو مشروط طور پر چھوڑنے پر رضا مند ہوئے تھے۔ نئے ملکی صدر آدما بارو جلد ہی سینیگال سے واپس گیمبیا پہنچنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :