غربت کے خاتمے کے لیے چین اور فلپائن کے درمیان تین ارب ڈالر کا معاہد ہ

چینی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں انتہائی تعمیری رہیں،فلپائنی وزیرخارجہ کی گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 14:34

غربت کے خاتمے کے لیے چین اور فلپائن کے درمیان تین ارب ڈالر کا معاہد ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) چین اور فلپائن تین ارب سات کروڑ ڈالر مالیت کے تیس مختلف منصوبوں پر متفق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد غربت میں کمی کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

چینی وزیر تجارت نے یہ اعلان کرتے ہوئے البتہ بتایا کہ ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی کاغذی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔ بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلپائن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں انتہائی تعمیری رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلپائن میں ان منصوبوں میں دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :