بھارتی شہر لدھیانہ میں 16 سالہ ملزم نے معصوم بچے کی لاش کے 6 ٹکڑے کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 13:23

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : بھارتی شہر لدھیانہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے معصوم بچے کی نہ صرف جان لی بلکہ بے رحمی سے اس معصوم کی لاش کے 6 ٹکڑے بھی کر ڈالے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لدھیانہ کے علاقہ میں 17 جنوری کو ایک 9 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ، بچے کا دل نکال کر اسکول میں پھینکا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قاتل کی عمر 16 سال ہے جس نے تاوان کے لیے 9 سالہ بچے کو اغوا کیا لیکن منصوبہ ناکام ہونے پر 16 سالہ قاتل نے 9 سالہ معصوم کی جان لینے کے ساتھ ساتھ اس کی لاش کے 6 ٹکڑے کر کے اسکول میں ہی پھینک دیا، تاکہ اسکول کی بدنامی ہو اور اسکول بند ہو جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ قاتل کو اسکول جانے سے بھی نفرت تھی۔ جس پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ عنوان :