سول ہسپتال حیدرآباد سے اغوا ہو نے والا نومولود بچہ تا حال نہ مل سکا

پیر 23 جنوری 2017 14:34

سول ہسپتال حیدرآباد سے اغوا ہو نے والا نومولود بچہ تا حال نہ مل سکا
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سول ہسپتال حیدرآباد سے اغوا ہو نے والا نومولود بچہ نہیں مل سکا ، ہپستال و پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ، بچہ کی تلاش جاری ، دو روز قبل حیدرآباد کے نواحی علاقہ ہوسٹری و سیری کے نزدیکی دیہات سے ایک شخص معشوق ملاح اپنی اہلیہ گلشن ملاح کو سول ہپستال لایا جہاں اتوار کو اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا تاہم کچھ دیر بعد ہی ایک خاتون اس بچہ کو نرس کے پاس لے جانے کے لیے وہاں سے لے گئی اورو اپس نہیں آئی جس پر ماں کو تشویش ہو ئی معلومات کے بعد نرسوں نے کسی بھی بچے کی موجود گی سے انکار کیا اور ان میں کھلبلی مچ گئی ہپستال انتظامیہ نے بہت کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ہو ئی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک جوڑا اس نومولود کو لیکر باہر جارہا ہے سی سی ٹی وی سے ان کے چہرے وغیرہ کی نشاندہی نہیں ہو رہی ہے تاہم سول ہپستال حیدرآباد کی انتظامیہ اور پولیس نے اپنے اپنے طور پر تحقیقاتی کمیٹیاں بنادی ہیں اور بچہ کی تلاش جاری ہے سول ہپستال کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایم ایس نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے بچہ کی حفاظت کرنا اس کے ماں و باپ کی اصل ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود ہپستال انتظامیہ ان سے مکمل تعاون کررہی ہے دوسری جانب زچہ گلشن ملاح مسلسل دہائی دے رہی ہے اور نرسوں سے بچہ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے واضح رہے کہ چار ماہ قبل بھی ایک نومولود بچہ سول ہپستال سے غائب ہوا تھا-

متعلقہ عنوان :