ہماری نظریں 29جنوری کو کراچی میں ہو نے والے جلسہ عام پر لگی ہو ئی ہیں،جلسہ عام کے بعد مصطفیٰ کمال ملک گیر دورہ کریں گے، انیس قائم خانی

پیر 23 جنوری 2017 14:34

ہماری نظریں 29جنوری کو کراچی میں ہو نے والے جلسہ عام پر لگی ہو ئی ہیں،جلسہ ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ کراچی جلسہ عام کے بعد مصطفیٰ کمال ملک گیر دورہ کریں گے ،جلسہ عام میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،2018ء کے انتخابات میں قوم کو سر پرائز دیں گے ، کراچی و حیدرآباد میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے سیشن کورٹ حیدرآباد میں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں باعزت بری ہو نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انیس قائم خانی نے کہاکہ ہماری نظریں 29جنوری کو کراچی میں ہو نے والے جلسہ عام پر لگی ہو ئی ہیں ہم اس میں اپنی پوری سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے اور قوم کو ایک نیا لائعہ عمل دیں گے انہوں نے کہاکہ جلسہ عام کے بعد مصطفی کمال ملک گیر دورہ کریں گے اور چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت و بلتستان میں تنظیم سازی کریں گے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بلاامتیاز عوام کی خدمت کریں گے ا نہوں نے کہا کہ پی ایس پی 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور قوم کو سرپرائز دیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی وحیدرآباد میں ہم اپنے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کے اس بیان پر کہ پی ایس پی نے دیڑھ اینٹ کی مسجد بنالی ہے ، کہا کہ ہمارے پاس مسجد تو ہے لیکن فاروق ستار کے پاس کیا ہے وہ دوسروں کے نام و مینڈیٹ پر اپنی پارٹی چلارہے ہیں جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کراچی و حیدرآباد کے میئرز اختیارات کا رونا رو رہے ہیں لیکن جو اختیارات و وسائل موجود ہیں ان کا تو استعمال کریں سندھ کے دونوں بڑے شہروں میں صفائی و ستھرائی کا نظام مکمل تباہ ہو گیا ہے عوام کے بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے مردم شماری کو شفاف بنانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہاکہ مردم شماری کسی بھی ملک کے لیے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی میں اہم ہوتی ہے اس حوالہ سے کہیں سے کوئی شکایت نہیں ہو نا چاہئے علاوہ ازیں انیس قائم خانی نے پی ایس پی کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ حیدرآباد میں وکلاسے ملاقات کی اور انہیں 29جنوری کے کراچی کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی-

متعلقہ عنوان :