انیس قائم خانی جلاؤگھیراؤ کیس میں باعزت بری

پیر 23 جنوری 2017 14:34

انیس قائم خانی جلاؤگھیراؤ کیس میں باعزت بری
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کوعدالت نے گھیراؤ جلاؤ کیس ختم کرکے باعزت بری کردیا ،پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی صدرانیس قائم خانی پیر کی صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد امجد بوھیو کی عدالت میں پیش ہو ئے فاضل عدالت نے جرم ثابت نہ ہو نے کی بنیاد پر انیس قائم خانی کو باعزت بری کرکے مقدمہ خارج کردیا انیس قائم خانی سمیت متعدد افراد پر کینٹ تھانہ میں 2مئی 1994ء کو ایم کیو ایم کی ہڑتال کے موقع پر سرکاری گاڑی جلانے ،گھیراؤ جلاؤ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا تھا اس مقدمہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے دو اہم ذمہ داران سمیت مختلف نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیاگیا تھا فاضل عدالت سابق ضلع ناظم اور کراچی سے ایم کیو ایم کے موجودہ رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل اور حیدرآباد سے سابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو پہلے ہی مذکورہ مقدمہ میں باعزت بری کرچکی ہے جبکہ انیس قائم خانی کو مفرور دکھایا گیا تھاپیر23جنوری کو فاضل عدالت میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی پیش ہو ئے ان کے مقدمہ کی پیروی نثار درانی ایڈوکیٹ نے کی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل پر جرم ثابت نہیں ہوا اس لیے مقدمہ ختم کرکے انہیں باعزت بری کیا جائے جس کے بعد عدالت نے مقدمہ خارج کرکے انیس قائم خانی کو باعزت بری کردیاہے اس موقع پر پی ایس پی کے کارکنوں نے مسرت کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے مٹھائی تقسیم کی-