ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں جاری احتجاج پر اظہار افسوس

پیر 23 جنوری 2017 14:25

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں جاری احتجاج پر اظہار ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں جاری احتجاج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے احتجاجی مظاہرے دیکھے ، میرا تاثر یہی تھا کہ ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا مشہور شخصیات مقصد کو بری طرح سے نقصان پہنچاتی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پرامن مظاہرے ہماری جمہوریت کا حسن ہے، اگر میں اِس سے اتفاق نہ بھی کروں، تو بھی میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف نے چند امریکی میڈیا ہاوسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔