کراچی میں ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

پیر 23 جنوری 2017 14:20

کراچی میں ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے ملوث ہونے کا ایک اور انکشاف ہواہے۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت کے الزام میں گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اہن انکشاف کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور انکشاف سامنے آیاہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں گرفتار ملزم پیر محمد نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ منگھوپیر تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد اشرف رند پچاس ہزار روپے میں بلوچستان سے لائے جانے والے آئل ٹینکر کراچی میں داخل کرواتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق منگھوپیرکے سب انسپکٹر محمد اشرف رند کے تعلقات کالعدم تنظیموں سے بھی ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :