موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھکاریوں سے مددلینے کا انکشاف

پیر 23 جنوری 2017 14:20

موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھکاریوں سے مددلینے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) کراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، شاہ لطیف ٹائون سے گرفتار ملزم شیرمحمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ٹریفک سگنل پر کھڑے بھکاری لوگوں کی ریکی کرتے تھے۔بن قاسم ٹائون کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سے پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دوسرے ساتھیوں کی مدد سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ملزم شیر محمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے اور سگنل پر موجود گاڑیوں میں بیٹھے شہریوں سے موبائل فون چھینتا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم شیر محمد نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ اپنے بھکاری ساتھیوں کی نشان دہی پر وہ قیمتی موبائل رکھنے والے افراد کو لوٹتا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیر محمد گزشتہ سال شاہ لطیف تھانے میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ہوا اور ضمانت کے بعد مفرورہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :