کراچی، دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد تلف کر دیا گیا

پیر 23 جنوری 2017 14:17

کراچی، دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد تلف کر دیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد تلف کر دیاہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد مقدمات ختم ہونے کے بعد بلدیہ فائرنگ رینج میں تلف کیا گیا۔ تلف کئے گئے مواد میں 80 کلو بارود، دو مارٹر گولے، نو دستی بم اور چار راکٹ لانچر بھی شامل تھے۔ تلف کیا جانے والا اسلحہ بارود کالعدم تنظیموں کے کارندوں سے برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :