ٹرمپ کی کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

پیر 23 جنوری 2017 14:10

ٹرمپ کی کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں 26مذاہب کے مذہبی رہنما شریک ہوئے۔ تقریب میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے قرآن شریف کی تلاوت بھی سنی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے روایتی طور پر واشنگٹن کے گرجا گھرمیں منعقد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران جب قرآن کریم کی تلاوت کی گئی تو صدر ٹرمپ اسے توجہ سے سنتے ہوئے نظر آئے، تلاوت شروع ہوئی توخاتون اول ملنیا ٹرمپ فائل اٹھانے لگیں۔اس دوران ٹرمپ انہیں بیٹھے رہنے کا اشارہ کرتے بھی نظر آئے۔تقریب میں ڈٴْولس کی مسلم سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد مجید نیسورہ الحجرات اور سورہ روم کی آیات تلاوت کیں، جس کے بعد آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔امام محمدمجید کے ترجمان نے بتایاکہ تلاوت کی گئی آیتوں کی منظوری واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل کیحکام نے دی تھی۔بعدمیں پاکستانی نڑاد مشیر ساجد تارڑ نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور باآواز بلند آمین کہا۔

متعلقہ عنوان :