Live Updates

عمران خان اب گھبرائیں نہیں باہر سے لائے گئے پیسہ پر تلاشی دیں،دانیا ل عزیز

پیر 23 جنوری 2017 14:10

عمران خان اب گھبرائیں نہیں باہر سے لائے گئے پیسہ پر تلاشی دیں،دانیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان اب عدالت میں پھنس گئی،گھبرائیں نہیں اب آپ کی تلاشی شروع ہو گئی ہے ،دبئی سے 2ملین روپے پاکستان لائے گئے ،سیاست کیلئے باہر سے پیسہ لانا غیر قانونی ہے،گالی گلوچ کا کلچر عمران خان نے خود متعارف کرایا ، ہم اس کو ان کی زبان میں جواب نہیں دینا چاہتے۔

پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ، قومی اداروں کے سربراہوں کا نام لے کر انہیں دھرنے اور جلسوں میں گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، مسلم لیگ (ن) نے کبھی گالی گلوچ کی سیاست نہیں کی اور اب ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بھی عمران خان کواسی کی زبان میں جواب دیں،دانیال عزیز نے کہا کہ ہم سیاست دان ہیں اور پوری زندگی گیند کے پیچھے نہیں بھاگتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دبئی سے دو ملین روپے پاکستان لے کر آئے اور اسی پیسے سے سیاست کی ، باہر سے پیسہ لے کر ملک میں سیاست کرنا غیر قانونی ہے ، اب ان سے حساب کتاب مانگا جارہا ہے تو وہ راہ فرار اختیار کررہے ہیں ، اب عمران خان گھبرائیں نہیں بلکہ تلاشی دیں، ابھی تو جمائمہ اور بنی گالہ والے تحفوں کا بھی حساب دینا پڑے گا اور تم ابھی سے گھبرا گئے ہو،اب عمران خان کی جان ’’کڑکی‘‘ میں پھنس چکی ہے اور وہ اب عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے بڑے چور تو عمران خان خود ہیں کیونکہ انہوں نے 2000ء کی دہائی میں آف شور کمپنی بنائی جب کسی کو پاکستان میں پتہ بھی نہیں تھا کہ کوئی آف شور کمپنی ہوتی ہے اور کالا دھن سفید کرنے کے قانون سے خوب خوب فائدہ حاصل کیا اور پھر انہوں نے آف شور کمپنی سے فلیٹ خریدے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے ، جلوس اور دھر نے دے کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے مگر ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خان صاحب کا اب ٹائم خراب چل رہا ہے اور ویسے بھی ان کا دماغ ’’سن‘‘ ہو چکا ہے ،اگر ایسا نہیں تو پھر اپنے ارد گرد دیکھیں کہ سب سے کرپٹ ترین لوگ آپ کے اردگرد کھڑے ہیں ، جہانگیرترین جس نے خود کرپشن کا اعتراف کیا اور پیسے واپس بھی کیے ہیں اگر احتساب کرنا ہے تو سب سے جہانگیرترین کا کرو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جعلی اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی اور اب فرار ہو گئے ۔کہاں ہے نعیم الحق آج سامنے آئے اور بتائے کہ کیوں عدالت سے بھاگے ہوئے ہیں ۔ہم نہ بھاگنے والے ہیں اور نہ چھپنے والے ہیں۔عمران کے خلاف آج الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کا کیس شروع ہو گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :