جنوبی وزیرستان کے مستان خان کی جیپ اور مونچھوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 13:16

جنوبی وزیرستان کے مستان خان کی جیپ اور مونچھوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : جنوبی وزیرستان کے رہائشی مستان خان اپنی جیپ اور لمبی لمبی مونچھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیںَ تفصیلات کے مطابق مستان خان کی جیپ ٹرک آرٹ سے بھر پور اور نہایت منفرد انداز میں سجائی گئی ہے ۔ مستان خان کا کہنا ہے کہ میرا نہ تو کوئی بنک اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میں جو کماتا ہوں اُسے یا تو اپنی جیپ پر لگا دیتا ہوں یا اُن پیسوں کو تفریح کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ مستان خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ملٹری جیپ کودو ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ جس کے بعد وہ چھ گنا زیادہ رقم اس جیپ کی تزئین و آرائش پر صرف کر چُکے ہیں۔ مستان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 25 سال تک دبئی میں مزدوری کی اور اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے پیسہ اکٹھا کرنے کے بعد اب بالآخر وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ مستان خان کے 22 بچے ہیں اور مستان خان رنگین زندگی گزارنے کے شوقین ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جیپ نہایت دلکش رنگوں سے سجی ہوئی ہے۔ مستان خان کی جیپن اور ان کی مونچھوں کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: