Live Updates

پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھانے والے غیر ملکی صحافی نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز آف شور کمپنی کی مالک ہیں۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) :سپریمکورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے ثبوت اب تک عدالت میں آ جانے چاہئیے تھے جوکہ نہیں آئے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ فلیٹس نوے کی دہائی میں لیے گئے جبکہ پارلیمنٹ میں خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ منی ٹریل کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھانے والے غیر ملکی صحافی نے اس بات کی تصدیق کی مریم نواز آف شور کمپنی کی مالک ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔حکومت نے اے پی پی کو غلط خبر کے لیے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اصل امپائر اللہ کی ذات ہے۔حکمران اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ قوم اپنے سوالوں کا جواب چاہتی ہے ۔

سپریمکورٹ میں اپنے دلائل میں مخدوم علی خان نے نواز شریف کو فیملی سے علیحدہ کر دیا۔بچوں نے پیسے کمائے باپ کو معلوم تک نہیں۔کنفرم کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز آف شور کمپنی کی مالکہ ہیں۔ پتہ نہیں ان کے بچے کیسے ارب پتی بن گئے ۔ کپتان نے کہا کہ نئے دستاویزات سے قطری خط کی اصلیت سامنے آگئی ۔ قطری خط ایک فراڈ ہے جس کے بعد عدالت میں جمع کروائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی ثابت ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے نے مزید دستاویزات جاری کر دی ہیں جس سے مریم نواز کے آف شور کمپنی کی مالکہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ اگر شریف فیملی سچی ہے تو آئی سی آئی جے کو عدالت لیکر جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو چاہئیے کہ ہم پر حملے کی بجائے بی بی سی پر کیس کریں اور نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ سپریمکورٹ آ کر سماعت میں سوالوں کا جواب دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات