قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل ہوگا

پیر 23 جنوری 2017 13:47

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل منگل کو 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد صفدر کریں گے۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے منسلک اداروں اور آرگنائزیشن کے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔