آپریشن ضرب عضب سے بے گھر افراد کو 10 ہزار 81 مکانات کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے، حماد خان

پیر 23 جنوری 2017 13:47

آپریشن ضرب عضب سے بے گھر افراد کو 10 ہزار 81 مکانات کا معاوضہ ادا کیا گیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کو 10 ہزار 81 مکانات کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا تعمیر نو و بحالی کے پروگرام منیجر حماد خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد جن میں شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے علاقوں میں سروے ٹیمیں سروے کر رہی ہیں، اب تک کے سروے کے مطابق 10 ہزار 81 مکمل تباہ اور جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کے مالک کو چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کے مالکان کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :