افغان مہاجرین پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری سے قبل کروا لیں،یو این ایچ سی آر

پیر 23 جنوری 2017 13:47

افغان مہاجرین پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری سے قبل کروا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پناہ گزینوں کے عالمی ادارہ یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری سے قبل کروا لیں تاکہ انہیں 400 ڈالر کی امداد مل سکے۔

(جاری ہے)

پیر کو یو این ایچ آر کے نمائندے نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ قیام پذیر افغان مہاجرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 فروری 2017ء سے قبل یو این ایچ سی ار کے ملک بھر میں وی آر سی مراکز میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں وطن واپسی کے موقع پر کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وطن واپسی کے موقع پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے اپنے بچوں کی رجسٹریشن نہ کرائی تو انہیں وطن واپسی کے موقع پر 400 ڈالر فی کس مالی امداد نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی یکم مارچ سے دوبارہ شروع ہوگی۔