موت کو سات مرتبہ دھوکہ دینے والا پشاور کا چالیس سالہ محمد حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 12:56

موت کو سات مرتبہ دھوکہ دینے والا پشاور کا چالیس سالہ محمد حسین

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) :کہتے ہیں کہ ہر کسی کی موت کا وقت اور اس کی موت کی جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے اور یہ بھی کہ موت اپنا راستہ ڈھونڈ ہی لیتی ہے لیکن پشاور کے رہائشی ایک شخص نے موت کو سات مرتبہ دھوکہ دیا ہے۔جی ہاں! پارا چنار دھماکے میں بچ جانے والے محمد حسین کی قسمت نے پہلی مرتبہ نہیں بلکہ ساتویں مرتبہ اس کا ساتھ دیا۔

محمد حسین اس سے قبل بھی چھ مرتبہ موت کی آنکھوں میں دھول جھونک چکا ہے۔ محمد حسین کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ برس سے میں نے بہت سے خود کُش دھماکے اور حملے دیکھے اور اپنی نظروں کے سامنے لوگوں کو جان سے جاتے بھی دیکھا ہے۔محمد حسین پاراچنار کی ایک سبزی منڈی کا صدر ہے جس میں گذشتہ ہفتے ہی دھماکہ ہوا تھا۔ چالیس سالہ محمد حسین نے بتایا کہ بم ٹماٹروں کے اسٹاک کے پاس ایک کریٹ میں رکھا گیا تھا جبکہ میں اس کریٹ سے قریبا تین میٹر ہی دور کھڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن بارش ہو رہی تھی اور موسم کافی سرد تھا۔ اس بزنس میں گذشتہ بائیس سال سے کام کرن رہے محمد حسین نے بتایا کہ عمومی طور پر بارہ سے پندرہ سو افراد اس مارکیٹ میں آتے ہیں لیکن دھماکے کے دن سرد موسم ایک نعمت بنا اور مارکیٹ میں پانچ سو افراد موجود تھے۔ محمد حسین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اچانک دھواں چھا گیا اور جب دھواں چھٹا تو میں نے دیکھا کہ مارکیٹ میں ہر جگہ لوگ چیخ و پُکار کرتے ہوئے پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔

محمد حسین نے بتایا کہ ہم نے مارکیٹ میں کسی باہر کے آدمی کو نہیں دیکھا جبکہ حیران کُن بات یہ کہ اس مارکیٹ کو دھامکت سے کچھ دیر قبل ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں نے سرچنگ بھی کی تھی۔ تاہم گذشتہ دو ماہ سے کوئی دھمکی نہ تو موصول ہوئی نہ کوئی خطرے کی گھنٹی بجی تھی۔محمد حسین نے بتایا کہ وہ 6 مرتبہ پہلے بھی ایسے ہی موت سے بچ نکلا تھا اور پاراچنار دھماکے میں بھی اسے خراش تک نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :