بھارت میں 7کمسن لڑکوں کی 11سالہ بچی کے ساتھ اجتاعی زیادتی

پیر 23 جنوری 2017 13:39

بھارت میں 7کمسن لڑکوں کی 11سالہ بچی کے ساتھ اجتاعی زیادتی

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت میں 7کمسن لڑکوں نے 11سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 7کمسن لڑکوں نے ایک 11سالہ بچی کو دو مرتبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث 6لڑکوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن کا تعلق لڑکی کے گاوں سے ہیں اورتمام ملزمان کی عمریں 14اور16سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کارروائی کی گئی۔بھارت میں خواتین اورلڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے اور یہ صورتحال صرف شہروں تک محدود نہیں بلکہ ملک کے تمام علاقے اس سے متاثر ہیں۔بھارتی میڈیا میں نئی دہلی کو’’ریپ کیپیٹل ‘‘ کا خطاب بھی مل چکاہے۔

متعلقہ عنوان :