چین ، منشیات فروشوں کا دس رکنی گینگ گرفتار

ملزمان ہانگ کانگ سے منشیات خرید کر چینی صوبوں میں سمگل کرتے تھے

پیر 23 جنوری 2017 13:37

چین ، منشیات فروشوں کا دس رکنی گینگ گرفتار
ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پولیس نے چین کے مرکزی صوبے ہیبی میں 10افراد کو 100کلوگرام منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گذشتہ سال مارچ میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں ،اس نے نو مہینے تک دس افراد کے اس گروہ کا تعاقب کیا ، یہ افراد گوانگ ڈانگ سے ہیبی کو منشیات سمگل کرنے کا کاروبار کرتے تھے ، اس گینگ کی سرغنہ ما نے بتایا کہ انہیں ایک شخص ہانگ کانگ سے منشیات فراہم کرتا تھا اور وہ اب تک اس سے 21لاکھ یوآ ن کی منشیات خرید چکی ہے ، تمام افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :