چین ، نوادرات کی غیر قانونی نیلامی ،83افراد گرفتار

ملزمان پر جعلی نیلامی کے ذ ریعے ساٹھ لاکھ یوآن حاصل کرنے کا الزام ہے

پیر 23 جنوری 2017 13:37

چین ، نوادرات کی غیر قانونی نیلامی ،83افراد گرفتار
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) شنگھائی پولیس نے 83افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، ان افراد پر جعلی نیلامی اور بغیر لائسنس نوادرات نیلام کر کے چھ ملین یوآن (873000امریکی ڈالر ) حاصل کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک شخص زیائو جو ہائی کمیشن میں نوادرات کا ذمہ دار تھا ، اس نے جعلی نیلامی کے ذریعے نوادرات فروخت کر دیئے ،اس میں اس کے دو اور ساتھی بھی شامل تھے ، ان میں سے ہر فن پارے کی مالیت لاکھوں یوآن میں بتائی جاتی ہے جن کی فروخت سے حکومت کو 15000سے 30000یوآن فیس وصول ہو سکتی تھی ، پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات جولائی 2016ء میں اس وقت شروع کی جب اسے جعلی نیلامی کے تین کیسز کا پتہ چلا ، تحقیقات کے دوران 100افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 83افراد کیخلاف مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :