ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم جاری

پیر 23 جنوری 2017 13:29

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے ،اس سلسلے میں پیر کے روز پونیال روڈ سے یادگار چوک تک صفائی آگاہی مہم شروع کیا گیا جس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروںنے صفائی کاکام جاری رکھے ہوا ہے، کمپنی کے اہلکار شہید ملت روڈپہ پڑے کچرے کو صاف کرتے ہوئے انہیں ویسٹ مشینری میں ڈالتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جانب سے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے شہریوں میں صفائی و انسداد تجاوزات مہم کے پیغامات پہ مشتمل پمپلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :