ملاکنڈ بورڈجماعت پنجم اسسمنٹ امتحان کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے،شوکت علی

پیر 23 جنوری 2017 13:23

ملاکنڈ بورڈجماعت پنجم اسسمنٹ امتحان کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ..
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چیئر مین تعلیمی بورڈ پر وفیسر شوکت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے اسسمنٹ امتحان میں 50فیصد سے زائد پر ائیویٹ سکولز نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کرا دی جبکہ مزید رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اسسمنٹ امتحان دو مارچ سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر مین تعلیمی بورڈ پر وفیسر شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ جماعت پنجم اسسمنٹ امتحان کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے انھوں نے کہاکہ جماعت پنجم کے اسسمنٹ امتحان مقررہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا جبکہ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہاکہ اس میںکوئی صداقت نہیں کہ جماعت پنجم اسسمنٹ امتحان میں صرف 50پرائیویٹ سکولز نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کی ہے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے جبکہ اسسمنٹ امتحان دینے کیلئے پر ائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے انھوں نے کہاکہ اسسمنٹ مقررہ نصاب کے بجائے کر یکولم کے بنیاد پر لیا جائیگاجس کیلئے معیاری پر چے مر تب کیے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ بورڈ امتحانات میں خامیاں دور کرنے کیلئے اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انشا اللہ اب کسی بھی امتحان میں بوٹی مافیا کا استعمال نہیں ہوگا۔