Live Updates

تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، سید محمد علی شاہ

پیر 23 جنوری 2017 13:23

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پی پی پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی، اسلام اور پختون کے نام پرسیاست کرنے والے والے اپنے اپنے منشور میں مخلص نہیںتھے اس لئے ناکام ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی عملی خدمت اور مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ہیروشاہ کے علاقے نرے اوبو میں 90لاکھ روپے سے تعمیر ہونیوالے روڈ اور بجلی کے منصوبو ں کے افتتاح اور پی ٹی آئی کے درجنوں افراد کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

پی ٹی آئی کے جن سرکردہ افراد نے شمولیت اختیار کی ان میں حاجی صاحبزادہ ڈاکٹر خالد خان رضا خان صدبر خان عثمان علی عمران خان محمد غنی بخت نظیر عماد خان شیر محمد فضل ربی شمشی خان شہاب الدین نجیب اللہ مرسلین خان نور محمد حاجی انور خان اقبال خان راشد خان زبیر خان محمد علی زیارت خان سجاد خان نواب خان نثار خان حیات خان امین الحق فقیر خان ساجد خان شاہد خان اکبر خان عمر محمد نورزمان رشید احمد وزیر زادہ ذاکر اللہ طارق خان اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجتماع سے تحصیل ناظم عبدالرشید بھٹو حاجی ثناب گل حاجی صبر صادق اور حاجی صاحبزادہ نے بھی خطاب کیا ،ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تا حال گزشتہ بجٹ کا فنڈ ریلیز نہیں کیا، ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،نو جوانوں کو دھوکہ دیکر ووٹ حاصل کرنیوالوں نے ان کے جذبات سے کھیلا اور ان کے روزگار اور فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جوان طبقہ کا ردعمل بھی دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی کے کارکردگی عوام کے سامنے ہے خود بھی ناکام ہوئے اور ہمارے فنڈز کی بندش کے لئے بھی سرگرم ہے جو اس علاقے کے عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے اگر ان کے ساتھ اپنے حلقے اور عوام کے ترقی کا احساس ہے تو وہ منفی سوچ کی بجائے ترقی کے منصوبے لائیں ہم ان کے کارکردگی کو کھلے دل سے سراہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :