سندھ اسمبلی میں امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کے سر پر دوپٹہ اوڑھا دیا

امداد پتافی نے دوپٹہ اوڑھا کر بہن کا درجہ دیا ، میں انہیں معاف کرتی ہوں۔ نصرت سحر عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 12:21

سندھ اسمبلی میں امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کے سر پر دوپٹہ اوڑھا دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : سندھ اسمبلی میں امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق امداد پتافی کا کہنا تھا کہ جمعے کو جو ہوا میں اس پر نصرت سحر عباسی سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں انسان ہوں اور اس دن مجھ سے غلطی ہوئی۔ جس پر وہ نصرت سحر عباسی کے پاس آئے اور انہیں دوپٹہ اوڑھا کر معافی مانگی ۔

(جاری ہے)

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ میری اور میری فیملی کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امداد پتافی کی گفتگو سے پورے سندھ اور پاکستان کی دل آزاری ہوئی۔اسمبلی میں اس قسم کو سلوک ہو گا تو ہر کسی کا ٹوٹ جاتا ہے۔ہر کسی کی خواہش کے کہ اس کی بیٹی اسمبلی میں آئے۔ بعد ازاں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ امداد پتافی نے مجھے بہن کا درجہ دیا اور سر پرچادر اوڑھائی میں بات ختم کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :