ابھی تو انتخاب ہوا ہے،اپنے خلاف احتجاج پرٹرمپ کا اظہار افسوس

پٴْرامن مظاہرے ہماری جمہوریت کا حسن، اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے،ٹوئیٹ

پیر 23 جنوری 2017 13:23

ابھی تو انتخاب ہوا ہے،اپنے خلاف احتجاج پرٹرمپ کا اظہار افسوس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج پراظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا پٴْرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے احتجاجی مظاہرے دیکھے ، میرا تاثر یہی تھا کہ ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا مشہور شخصیات مقصد کو بٴْری طرح سے نقصان پہنچاتی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پٴْرامن مظاہرے ہماری جمہوریت کا حسن ہے، اگر میں اِس سے اتفاق نہ بھی کروں، تو بھی میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف نے چند امریکی میڈیا ہاوسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :