برطانیہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ،سفرمیں مشکلات

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاسکتا ہے ، ملک بھر میں دھند کی لہر برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات

پیر 23 جنوری 2017 13:23

برطانیہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ،سفرمیں مشکلات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) برطانیہ میں سردی کی شدت میں شدیداضافہ متوقع ہے جبکہ دھند کے باعث سفر میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ دھند کے باعث سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اگلے دوروزتک سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاسکتا ہے ۔محکمے کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران ملک بھر میں دھند کی لہر برقرار رہے گی جس کے باعث مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ لندن سمیت تمام بڑے شہروں میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے اور ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کو دھند کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :