بھارت ، جلّی کٹّو کے کھیل میں دو افراد ہلاک ،متعددزخمی

ہلاکتوں کے بعد کھیل پر شدید بحث جاری،جانوروں کے حقوق کے علمبرداروں نے کھیل کو ظلم قراردیدیا

پیر 23 جنوری 2017 13:07

بھارت ، جلّی کٹّو کے کھیل میں دو افراد ہلاک ،متعددزخمی
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت میں سانڈ کے مقابلے کے متنازع کھیل 'جلّی کٹّو' پر عائد پابندی ہٹتے ہی اس میںی شرکت کرنے والے دو افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ اس کھیل پر شدید بحث جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز رپوسل میں منعقد ہونے والے کھیل میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

جانوروں کے حقوق کے علمبرداروں کا کہناتھا کہ جب سانڈ کو انسانوں کے درمیان چھوڑا جاتا ہے تو اس پر شدید دباؤ ہوتا ہے اور پھر اسے خود پر سواری کرنے والے شخص سے بچنا بھی ہوتا ہے۔

بہر حال تمل ناڈو میں بہت سے لوگ اس پابندی کے خلاف ہیں اور وہ اسے اپنی ثقافت کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھتے ہیں. ان کی دلیل یہ ہے کہ اس سے دیسی قسم کے سانڈ کا تحفظ بھی ہوتا ہے۔حالیہ دنوں میں ریاست کے دارالحکومت چینئی (مدراس) میں بڑے پیمانے پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور اسے از سر نو پوری طرح قانونی قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :