اوباما نے چھٹیوں کے پہلے دن گالف کھیلی،مطمئن نظرآئے

دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے اور ہنستے مسکراتے رہے،آرام بھی کیا اورسینڈوچ کھایا

پیر 23 جنوری 2017 13:07

اوباما نے چھٹیوں کے پہلے دن گالف کھیلی،مطمئن نظرآئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے دور صدارت کے خاتمے کے بعد چھٹیوں کا پہلا دن گالف کھیل کر گزارا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما کا قافلہ کیلی فورنیا میں پورکیوپائن کریک گولف کلب پہنچا جہاں بارک اوباما نے گالف کھیلی،سابق امریکی صدر بارک اوباما اس موقع پر خاصے مطمئن نظر آئے، وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے اور ہنستے مسکراتے رہے۔بارک اوباما نے گالف کے درمیان وقفہ بھی لیا، اس وقفے میں انھیں کارٹ میں بیٹھے سینڈویچ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عہدہ صدارت کے بعد سابق امریکی صدر ان دنوں پام اسپرنگز میں تعطیلات گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :