غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ،سعودی وزارت خزانہ

پیر 23 جنوری 2017 13:07

غیرملکی کارکنوں کی جانب سے  زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے کہاہے کہ غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے۔اس سے قبل زرائع ابلاغ میں سعودی مجلس شوریٰ کی ایک تجویز کی خبر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر 6فیصد کی شرح سے فیس عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت عالمی معیار کے مطابق سرمایہ کے آزادانہ بہائو پر یقین رکھتی ہے اور غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :