سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کاعملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

پیر 23 جنوری 2017 13:07

سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کاعملی سیاست ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اترپردیش میں کانگریس اورسماج وادی پارٹی کے درمیان کامیاب انتخابی اتحاد کے پیچھے بھی پریا نکا گاندھی کا نام لیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق اس اتحاد کیلئے مذاکرات میں پریانکا گاندھی نے کلیدی کردار ادا کیاہے اوریوں انہوں نے عملی سیاست میں باضاطہ طورانٹری کیلئے گرین سگنل دیدیاہے۔

کانگریس اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے اورکسی بھی ریاست میں وہ اکیلے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں پریانکا گاندھی فعال کردار ادا کریں گی ،واضح رہے کہ پریانکا کا بھائی راہول بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کررہے ہیں تاہم ابھی تک وہ کانگریس کی نیا پار کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :