Live Updates

عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے دبئی سے 2 ملین ڈالر چندہ لیا اور اب اسی بات پر وہ الیکشن کمیشن پھنس چکے ہیں، گھبرائیں نہیں اب ان کی تلاشی شروع ہو گئی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 12:56

عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے  دبئی سے 2 ملین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے دبئی سے 2 ملین ڈالر چندہ لیا اور اب اسی بات پر وہ الیکشن کمیشن پھنس چکے ہیں، گھبرائیں نہیں اب ان کی تلاشی شروع ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے پیسے لاکر ملک میں سیاست کرنا غیر قانونی ہے۔

عمران خان جلسے اور لاک ڈائون دھرنوں سے عدالت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جعلی اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے دبئی سے 2 ملین ڈالر چندہ لیا اور اب اسی بات پر وہ الیکشن کمیشن پھنس چکے ہیں جس کا انہیں ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے چوری کی ہے تو گھبرائیں نہیں اب ان کی تلاشی ہو گی۔دانیال عزیز نے کہا کہ ہم سیاست دان ہیں، ہم پوری زندگی گیند کے پیچھے نہیں بھاگتے رہے بلکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے نجم سیٹھی پر الزام لگایا اور الیکشن کمیشن سے معافی مانگی اور سیاسی بیان کہہ کر اب فرار ہونے کہ کوشش کی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ نعیم الحق سامنے آئیں اور بتائیں کہ کیوں عدالت سے بھاگے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھاگنے والے ہیں نہ چھپنے والے، ہم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے اور انشاء اللہ سرخرو ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالم گلوچ اور تضحیک کا کلچر شروع کیا ہے اور الزامات دوسری جماعتوں پر لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران کے خلاف آج الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کا کیس شروع ہو گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات