بلوچستان کے 13 اضلاع ، خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوںمیںانسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 23 جنوری 2017 12:56

بلوچستان کے 13 اضلاع ، خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوںمیںانسداد پولیو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بلوچستان کے 13 اضلاع اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق بلو ستان میںبرف باری کے باعث ملتوی کی گئی انسداد پولیو مہم کا پیر سے دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران بلوچستان کے علاقوںکوئٹہ، سبی، بارکھان، بولان، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، خاران، خضدار، لورالائی، موسی خیل، شیرانی، واشک کے اضلاع ژوب کی یونین کونسلوں ،خیبر ایجنسی،وانا،شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پانچ سال سے کم عمر کے 3 لاکھ سے زیادہ بچوں انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 4ہزار 3 سو 47 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حکام کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :