جڑانوالہ میں ڈاکوئوں نے پوری بارات کو ہی لوٹ لیا

پیر 23 جنوری 2017 12:56

جڑانوالہ میں ڈاکوئوں نے پوری بارات کو ہی لوٹ لیا
جڑوانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء)جڑانوالہ میں ڈاکوئوں نے پوری بارات کو ہی لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق بارات جڑانوالہ سے دوویگنوں مین واپس لاہور آرہی تھی کہ راستے میں ننکانہ روڈ بار جیو شاہ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے بارات کو زبردستی رکوا کر لو ٹ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکوباراتیوں سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں تاہم ڈاکوئوں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا