چنئی: جلی کٹو پر پابندی کے خلاف مظاہرے پُر تشدد ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 12:07

چنئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : چنئی میں جلی کٹو پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج پُر تشدد ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چنئی میں جلی کٹو پر عائد پابندی کے خلاف جاری احتجاج کوطاقت کے زور پرختم کرنےکی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جلی کٹو پر پابندی کے خلاف مظاہرین تاحال سراپا احتجاج ہیں اور گذشتہ 6 روز سے جاری یہ احتجاج پُرتشدد ہوگیا ہے جبکہ پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :