سندھ اسمبلی میں دھماکہ ، نصرت سحر عباسی نے اسمبلی میں خود کُشی کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے اسمبلی میں خود کُشی کرنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق نصرت سحر عباسی آج سندھ اسمبلی میں اپنے ساتھ پٹرول کی بوتل لے آئیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصرت عباسی کا کہنا تھا کہ میں امداد پتافی کے رویے کی وجہ سے پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ میں امداد پتافی کو معاف کردوں ۔

(جاری ہے)

نصرت سحر عباسی نے اسمبلی میں موجود صحافیوں کو پٹرول کی بوتل بھی دکھائی اور کہا کہ بے شک آپ لوگ سونگھ لیں، یہ پٹرول ہے، اپنے بچوں اور خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خود کو آگ لگا لوں گی۔ نصرت سحر عباسی نے بلاول، بختاور اور آصفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی ماں کیلئے انصاف نہیں ملا لیکن میرے بچے آپ سے انصاف مانگتے ہیں۔ بعد ازاں امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے جھُک کر معافی مانگہ جس پر نصرت سحر عباسی فرش سے اُٹھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :